ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کو مسلسل ساتویں سال بھی بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ ملک کا مالیاتی خسارہ 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو مسلسل ساتویں سال کے دوران خسارے کا سامنا ہے، مالیاتی خسارہ 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ سال 2020ء کے دوران مالیاتی خسارہ 15 ارب ڈالر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں کے باعث بجٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، سعودیہ عرب کے اخراجات 272 ارب ڈالر رہیں گے، آمدنی 222 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے کابینہ کی میٹنگ کے دوران یہ اعداد و شمار بتائے۔
اجلاس کے بعد سعودی وزیر خزانہ محمد الجادان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال تک ہماری ترجیحات میں پرائیویٹائزیشن شامل ہے۔ ہم ملک میں جاری بڑے پراجیکٹ مکمل کریں گے، ہمارے ویژن 2030ء میں پرائیوٹائزیشن ایک اہم جز ہے،