سعودی عرب: پہلا ای کار ریسنگ کا میلہ برطانوی ڈرائیور نے لوٹ لیا

Last Updated On 23 November,2019 04:15 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں پہلا ای کار ریسنگ کا میلہ برطانوی ڈرائیورسیم برڈ نے لوٹ لیا، خطرناک موڑ اور تیز رفتاری میں گاڑیوں کی ٹکر نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں الیکٹرک کار کے سرکٹ پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔ تیز رفتاری پر کنٹرول اور خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارتوں سے سب محظوظ ہوئے۔

آگے نکلنے کے جنون میں کاروں کی ٹکریں، ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا، برطانیہ کے سیم برڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ڈرائیور اندرے لوٹررAndre Lotterer دوسرے نمبر پر رہے، سعودی ای کار ٹریک پر گاڑیوں کی ریسنگ دیکھ کر پرستار بھی بہت پرجوش نظر آئے۔