مکہ مکرمہ: (دنیا نویز) مناسک حج کا آغاز ہو گیا، دنیا بھر سے قریبا بیس لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ کل (ہفتے) کو ادا کیا جائے گا۔
مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز آٹھ ذی الحج جمعہ کی صبح سے ہو گیا۔ سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق منیٰ میں اژدھام سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کے لیے انھیں قبل از وقت ہی ان کی قیام گاہوں سے بسوں کے ذریعے عشاء کی نماز کے بعد سے منیٰ لے جایا جا رہا ہے۔
عازمین 8 ذی الحجہ کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں گزاریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل (ہفتے) کے روز ادا ہو گا۔