مکہ: (دنیا نیوز) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مکہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن ہسپتال کا دورہ کیا اور حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حجاج کی چند شکایات ہیں جن کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ 24 ہزار حجاج کے بیمار ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حجاج معمول کے چیک اپ کیلئے بھی ہسپتال آتے ہیں۔ میڈیکل ڈسپنسریاں منیٰ اور عرافات میں بھی پاکستانی حجاج کو سہولیات فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ بیمار حجاج کی حج کے فرائض کی ادائیگی ایمبولینس کے ذریعے کروائی جائے گی۔