برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیواور آڈیو ریکارڈنگ جاری

Last Updated On 30 July,2019 07:03 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیواور آڈیو ریکارڈنگ جاری کر دی۔ فوٹیج میں ایرانی نیوی کے افسر کو برطانوی جنگی بحری جہاز کو معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دیتے سنا جا سکتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی برطانوی جنگی جہاز کو وارننگ، ایران نے برطانوی جنگی جہاز اور پاسداران کی جنگی کشتی کے درمیان گفتگو کی آڈیو اور ویڈیو جاری کر دی

انیس جولائی کو برطانوی ٹینکر کو تحویل میں لینے کے دوران کی ریکارڈنگ میں ایرانی نیوی افسر کو برطانوی جنگی بحری جہاز کو وارننگ دیتے سنا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ عباس موسوی نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک ایٹمی ڈیل پر عمل درآمد میں ناکام رہتے ہیں تو تہران تیسری بار معاہدے کی مزید شقوں کی خلاف ورزی کرے گا۔