پاکستان نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کر کے افغانستان کے حوالے کر دیا

Last Updated On 20 April,2019 08:11 pm

کابل: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ’’محمد علی جناح ہسپتال‘‘ افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان نے 200 بیڈز پر مشتمل شاندار ہسپتال تعمیر کر کے افغان حکام کو دے دیا ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹویٹر پیج پر کابل میں تعمیر ہونیوالے ’’محمد علی جناح ہسپتال‘‘ کے افتتاحی تقریب میں دیکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر محمد علی خان نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں افغانستان کے نائب صدر بھی شریک تھے۔

حکومت پاکستان کے ٹویٹر میں وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے کہا گیا یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم افغانستان کو ایک پر امن ملک دیکھناچاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 200 بیڈز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ جناح ہسپتال کو 24 ملین ڈالر (تقریباً 5 ارب روپے) کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔