رجسٹرڈ افغانوں کو پاکستان میں بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

Last Updated On 25 February,2019 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغانوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ افغان مہاجرین ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاحرین کو یہ اجازت بہت پہلے مل جانی چاہیے تھی۔