اسپین :سپریم کورٹ سے آئی ایم ایف بینک کے سابق چیف کو قید کی سزا

Last Updated On 03 October,2018 07:10 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپین کی سپریم کورٹ نے آئی ایم ایف بینک کے سابق چیف کو قید کی سزا سنا دی۔

سابق آئی ایم ایف چیف روڈریگو راٹو پر پرکمپنی کے کریڈٹ کارڈز کا ٖغلط استعمال کرنے کا الزام تھا جس پر اسپین کی عدالت عظمیٰ نے انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی۔ روڈریگو راٹو آئی ایم ایف چیف بننے سے قبل اسپین کی حکمران جماعت میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ وہ وزیر معیشت بھی رہ چکے ہیں۔