خلیج میں سعودی ماہی گیروں کی کشتی پر مسلح حملہ ناکام

Last Updated On 03 October,2018 02:48 pm

ریاض (نیٹ نیوز ) سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسز کے مطابق خلیجی پانیوں میں ماہی گیروں کی ایک کشتی پر نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح حملہ کیا گیا مگر کشتی اور اس پر سوار تمام افراد کو بچالیا گیا ہے۔

بارڈر فورسز کے مطابق خلیجی پانیوں میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے تین ماہی گیروں کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہیں بچا لیا گیا۔

کارروائی میں ماہی گیر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔