ہزاروں بھارتی کسانوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج

Last Updated On 02 October,2018 04:59 pm

نئی: (دنیا نیوز) بھارت میں ہزاروں کسانوں کا حکومت کے خلاف اتر پردیش سے نئی دہلی تک مارچ جاری ہے، پولیس کسانوں کو روکنےکےلیے واٹر کینن اور آنسوگیس کا استعمال کررہی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کی سربراہی میں ہری دوار سے نکلنے والا ہزاروں کسانوں کا قافلہ یوپی نئی دہلی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس نے کسانوں کا داخلہ دارالحکومت تک روکنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

بھارتی کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التوا گنے کے قیمت کی فوری ادائیگی، معمر کسان کی ماہانہ پینشن سمیت پندرہ مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔