سست طرز زندگی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 01 October,2018 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورین ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ سست طرز زندگی انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

جنوبی کوریا میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا جگر بڑھنے یا اس پر چربی چڑھنے کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ طبی جریدے جرنل آف ہیپاٹولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق جو لوگ دن میں 10 یا زائد گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ 9 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔