کراچی: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق سال 2050 تک صرف ایشیا میں ہی 3 ارب 50 کروڑ افراد پانی کی کمی کا شکار ہوجائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پانی پر کانفرنس منیلا میں جاری ہے، اس موقع پر بینک حکام نے پانی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ پیش کی، جس میں کئی چونکا دینے والے حقائق موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایشیا میں اس وقت 30 کروڑ افرد تک پانی کی رسائی نہیں ہے۔ 1 ارب 70 کروڑ افراد کے پاس صحت و صفائی کے لیے پانی نہیں ہے۔ صورتحال اسی طرح رہی تو 2050 تک 3 ارب 50 کروڑ افراد پانی کی کمی کا شکار ہوجائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے بتایا کہ 2016 میں قدرتی آفات کے باعث 87 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جس میں 25 فیصد نقصانات سیلاب کے باعث ہوئے۔