جنوبی افریقہ میں طیارہ لوہے کی تاروں سے ٹکرا گیا

Last Updated On 30 September,2018 07:42 pm

جوہانسبرگ (دنیا نیوز ) جنوبی افریقا میں چھوٹا طیارہ میٹل کی تار کے ساتھ ٹکرا گیا، طیارے میں سوار میاں بیوی تاروں سے لٹک گئے۔

بیٹ ہاکس ہوائی جہاز میں پائلٹ  پیٹر   اپنی اہلیہ کے ساتھ سوار تھا کہ اس دوران جہاز کا بایاں بازو میٹل کی تار سے ٹکرا گیا۔

جس کے بعد جہاز تو ٹوٹ کر گر گیا لیکن وہ دونوں تین سو تیس کی فٹ بلند تار کے ساتھ لٹک گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے آ کر ریسکیو کیا۔