چوہوں سے انسان میں خطرناک وائرس کی منتقلی کا انکشاف

Last Updated On 30 September,2018 06:48 pm

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے رہائشی 56 سالہ شخص میں "ہیپاٹائٹس ای" کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، یہ وائرس صرف چوہوں میں پایا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ شخص ہیپاٹائٹس ای کے وائرس HEV کے جینو ٹائپ 3 اور 4 سے متاثرہ پہلا انسان ہے کیوں یہ وائرس صرف چوہوں میں ہوتا ہے جب کہ انسانوں میں صرف جینو ٹائپ 1 اور 2 پائے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی اس وائرس کا چوہوں سے انسانوں میں منتقلی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چوہے انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں ایک مخصوص قسم کا وائرس جگر پر حملہ آور ہو کر جگر کے افعال کو بری طرح متاثر کرتا ہے اب تک سامنے آنے والی اقسام میں ہیپا ٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای ہیں۔ ہیپاٹائٹس ای مزید چار طرح کے ہوتے ہیں جن میں جینو ٹائپ 1 اور 2 انسانوں میں جب کہ جینو ٹائپ 3 اور 4 چوہوں اور دیگر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔