آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Last Updated On 04 July,2018 11:29 pm

راولپنڈی: (دنیا نویز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیر عمرزخیل وال نے ملاقات کی، اس موقع پر افغانستان سمیت علاقائی امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے افغان سفیر عمرزخیل وال کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغان سفیر نے باہمی تعلقات بہتر کرنے کے لیے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہا۔