افغانستان: حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک، 1 زخمی

Last Updated On 04 September,2018 06:48 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں ایک حملے کے دوران امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ امریکی حکام کےمطابق فائرنگ بظاہر افغان فورسز کی وردی میں ملبوس شخص کی جانب سے کی گئی۔

نیٹو حکام کی جانب سے جاری بیان کےمطابق واقعہ مشرقی افغانستان میں پیش آیا، جس میں ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے زخمی اہلکار کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت سے متعلق صدر ٹرمپ کو بھی آگا ہ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں رواں سال اب تک6  امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔