فلوریڈا (دنیا نیوز ) فلوریڈا میں سمندری طوفان گورڈن نے تباہی مچا دی، طوفان سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہونگے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان گورڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارش اور تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کےمطابق طوفان سے الاباما اور وسطی مسیسیپی کےعلاقے بھی متاثر ہونگے، کیٹگری ون کا یہ طوفان ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔