میلبرن :کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی

Last Updated On 30 August,2018 11:55 am

میلبرن (دنیا نیوز ) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی، ایک سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ صبح پانچ بجے لگی، آگ کی شدت اور کیمیائی مواد پھٹنے کی وجہ سے ارد گرد کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

قرب و جوار میں موجود سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔