تہران: (دنیا نیوز) ایران کے مغربی شہر كرمانشاه اور عراق میں 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز كرمانشاه کے شمال مغرب میں 88 کلومیٹر دور آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق كرمانشاه کے شمال مشرق میں واقع شہر تازہ آباد میں متعدد افراد زخمی ہوئے وہاں زلزلے کے بعد 3 شدت کے دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد اور کردستان تک محسوس کئے گئے، امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز كرمانشاه سے شمال مغرب میں 88 کلومیٹر دور آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں کرمانشاہ میں آئے زلزلے میں 530 افراد ہلاک ہوئے تھے۔