تہران (دنیا نیوز ) ایران نے امریکا کی اقتصادی پابندیوں پر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ ہفتے اندرون ملک تیار کردہ جنگی جہاز کو منظرعام پر لائیں گے۔
ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ آئندہ بدھ کو جنگی جہاز فضاؤں میں اڑتے دکھائی دیں گے، ایرانی خبر رساں ادارے نے جنرل عامر کے حوالے سے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے قومی دن کے موقع پر جنگی جہاز کو پیش کریں گے۔
ایران نے جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر کی جانب سے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد اقتصادی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔