اٹلی میں پل ٹوٹنے سے درجنوں گاڑیاں نیچے جا گریں

Last Updated On 14 August,2018 06:46 pm

جنوا: (دنیا نیوز) اٹلی کے شہر جنوا میں پل ٹوٹنے سے درجنوں گاڑیاں نیچے جا گریں، 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اٹلی میں گرنے والے پل کو 1960 میں تعمیر کیا گیا تھا، جو بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ موٹروے پر "مورانڈی پل" کا 80 میٹر حصہ ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں نیچے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر گر گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔