میکسیکو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 85 مسافر زخمی

Last Updated On 01 August,2018 12:14 pm

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، 85 مسافر زخمی ہو گئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق طیارے میں 97 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، ایرو میکسیکو کا طیارہ گواڈالوپے کی وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب محو پرواز تھا اور پرواز کے پانچ منٹ بعد دس کلومیٹر دور جا کر گر گیا۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی مسافر کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے، ریاست کے گورنر جوزے آئیسپورو نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا۔