ویتنام :بس ٹرک میں تصادم ، 13 افراد ہلاک

Last Updated On 30 July,2018 10:42 am

ویتنام (دنیا نیوز ) ویتنام میں ٹرک اور منی بس میں تصادم سے دلہے سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹی بس اور کنٹینر آمنے سامنے آگئے، ڈرائیورز نے گاڑیاں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

بس میں دلہا اور اس کی فیملی کے لوگ سوار تھے جو قریبی شہر میں بارات لےکر جارہے تھے، حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔