ترک صدارتی انتخابات، طیب اردوان کو سب پر برتری

Last Updated On 24 June,2018 11:25 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدارتی انتخابات میں 80 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ صدر طیب اردوان 54 اعشاریہ 3 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار محرم انجے کو 29 اعشاریہ 9 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ 600 کے ایوان میں طیب اردوان کی جسٹس پارٹی کے 300 ارکان کے جیتنے کا امکان ہے جس سے ترک صدر طیب اردوان کے 15 سالہ اقتدار میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے قریب ترین حریف سوشل ڈیموکریٹ رہنما محرم انجے ہیں۔ 54 سالہ انجے کا تعلق ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) سے ہے۔ اردوان اگر ان انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو نئے صدارتی نظام کے تحت انہیں وسیع تر اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ اردوان کی حکمران جماعت اے کے پی پُر امید ہے کہ اسے ایک بار پھر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہو گی۔