ترکی میں کل عام انتخابات، صدر طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کیا

Last Updated On 23 June,2018 10:57 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہونے جارہے ہیں، استنبول میں ترک صدر طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کیا اور عوام سے انتخابات میں کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہونگے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائدشہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب میں 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز استنبول میں انتخابات کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا اور شرکا سے انتخاب میں کامیاب کروانے کی اپیل کی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔