کینیڈا :بس حادثے میں 24 سیاح زخمی

Last Updated On 05 June,2018 12:16 pm

اوٹاوا (دنیا نیوز ) کینیڈا میں چینی سیاحوں سے بھری بس کے حادثہ میں 24 سیاح زخمی ہو گئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ دارالحکومت اوٹاوا سے نوے کلومیٹر دور پریسکوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔

بس میں سینتیس سیاح سوار تھے، پولیس کا کہنا ہے بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک پتھریلی چٹان سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔