کوہاٹ: مسافر بس کو آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 05 June,2018 12:54 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر بس کو آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بس کو آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا، چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ دھویں اور دم گھٹنے سے بیشتر مسافروں کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔