چینی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی کوریا ، ہم منصب سے ملاقات

Last Updated On 03 May,2018 02:30 pm

پیانگ یانگ (دنیا نیوز ) چین کے وزیر خارجہ وینگ یی کا دورہ شمالی کوریا، دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہم منصب ری یونگ ہو سے ملاقات میں خطے کی صورتحال، ایٹمی پروگرام اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔

شمالی کوریا میڈیا نے چینی وزیر خارجہ کے دورے کی فوٹیج جاری کی ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے وینگ یی نے شمالی کوریا کے خطے کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے اقدام کو سراہا۔

انہوں نے جنوبی کوریا سے تعلقات کی بحالی پر شمالی کوریا کو مبارکباد دی، چین خطے میں واحد ملک ہے جو شمالی کوریا کا حامی رہا ہے۔