'کم جونگ سے بات چیت کا فائدہ نہ ہوا تو دوران ملاقات اٹھ کر چلا جاؤں گا'

Last Updated On 19 April,2018 07:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے بات چیت فائدہ مند ثابت نہ ہوئی تو وہ بات چیت کے دوران اٹھ کر چلے جائیں گے، کورین خطے کو ایٹمی اسلحے سے پاک کر دیں گے۔

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ PALM BEACH میں صدر ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شِنزو آبے کی مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو قائم رکھا جائے گا، صدر ٹرمپ نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیؤ کے شمالی کوریا کے خفیہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔