شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان

Last Updated On 21 April,2018 09:21 am

سیول: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے مزید ایٹمی دھماکے نہ کرنے اور نیوکلئیر میزائل تجربات روکنے کا اعلان کر دیا۔ کم جونگ کا کہنا ہے مشن مکمل ہوگیا ، مزید تجربات نہیں ہوں گے۔

شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی اجلاس میں 6 نکات پر عمل کا فیصلہ کیا گیا جس میں کہا گیا پہلے تمام ٹیسٹ سے ملک کا کامیاب دفاع کیا گیا ، مزید میزائل ٹیسٹ روک دیئے جائیں گے ، نیوکلیئر ٹیسٹ سینٹر بند کر دیا جائے گا۔ حملے کاخطرہ نہ ہوا تو کبھی نیو کلیئرہتھیار استعمال نہیں کریں گے ، تمام کوششیں ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے پر مرکوز ہوگی۔ امن کی خاطر شمالی کوریا عالمی سطح پر دوستانہ ماحول پیدا کرے گا۔

دوسری جانب فیصلے پر صدر ٹرمپ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ٹویٹ میں اسے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب شمالی کوریا رہنما سے ملاقات کے منتظر ہیں۔