لیبیا کے آرمی چیف پر قاتلانہ حملہ

Last Updated On 19 April,2018 07:52 pm

طرابلس: (دنیا نیوز) لیبیا کے آرمی چیف اور مشرقی علاقے کے گورنر عبدالرزاق الناظوری کو گزشتہ روز قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل الناظوری کے قافلے کو بن غازی شہر میں بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بن غازی میں سید خلیفہ کے مقام پر بارود سے بھری ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی تھی۔ جیسے ہی آرمی چیف کا قافلہ وہاں سے گزرا کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ تاہم جنرل الناظوری اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کے بعد جنرل الناظور کو دوسرا اہم ترین فوجی عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔