لیبیا: سیف الاسلام بطور صدارتی امیدوار میدان میں اتریں گے

Last Updated On 20 March,2018 06:00 pm

لیبیا کی پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں سیف الاسلام ان کی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ لیبیا میں صدارتی انتخابات اس سال ہو رہے ہیں۔ تیونس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمن ابوراس کا کہنا تھا کہ سیف الاسلام قومی مفاہمت اور ملک کی تعمیرِ نو کے لیے کام کریں گے۔

یاد رہے کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قدافی کے سات بیٹے تھے۔ برطانوی یونیورسٹی لندن سکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ سیف الاسلام کو کرنل معمر قذافی کا جانشین تصور کیا جاتا تھا۔ اپنے والد کے دورِ حکومت میں کسی سرکاری عہدے پر نہ ہوتے ہوئے بھی سیف الاسلام کو ملک کی دوسری سب سے طاقتور ہستی قرار دیا جاتا تھا۔