شمالی و جنوبی کوریا کے تعلقات کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ، میوزک کنسرٹ میں کم جونگ کی اہلیہ سمیت شرکت
پیانگ یانگ (دنیا نیوز ) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں تعلقات کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، پیانگ یانگ میں جنوبی کورین موسیقاروں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے کم جونگ ان بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچ گئے۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں برف پگھلنے لگی۔
پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے پاپ سٹار کی مدھر آوازیں گونج اٹھیں۔ میوزک کنسرٹ میں شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان اوران کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میوزک کنسرٹ میں گرلز بینڈ گروپ نے بھی آواز کا جادو جگایا۔ ایک دوسرے کو جوہری جنگ کی دھمکیاں دینےوالے امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان میں مئی میں ملاقات متوقع ہے۔