واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ڈولنڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی پالیسیوں کی تعریف کرنے سے اجتناب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اچھا کام کیا گیا ہے، تاہم روسی حکومت کے پریشان کن رویے اور اقدامات کا جواب دینے کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے امریکا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کو ان جگہ وزیرِ خارجہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دسمبر سے صدر ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت متعدد موضوعات پر اختلافات تھے۔