ٹرمپ کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کی چھٹی کا فیصلہ

Last Updated On 16 March,2018 11:20 am

واشنگٹن (دنیا نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتظامیہ میں رد و بدل کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے سینئر افسروں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے امریکی صدر مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹا چکے ہیں۔