ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر منتخب ہونے پر پوتن کو مبارکباد

Last Updated On 21 March,2018 02:52 pm

واشنگٹن (دنیا نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پوتن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کو ٹیلی فون میں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گفتگو اچھی رہی، وہ مستقبل قریب میں روسی صدر سے ملاقات کریں گے اور ان سے یوکرائن اور شام میں ہتھیاروں کی دوڑ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق قومی سلامتی کے مشیروں نے امریکی صدر کو وارننگ دی تھی کہ وہ پوتن کو مبارکباد نہ دیں، امریکی سینیٹر جان مکین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔