ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

Published On 07 Mar 2018 01:57 PM 

آزاد تجارت کے حامی گرے کون ایلمونیم اور سٹیل کی درآمدات پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے امریکی صدر سے ناراض تھے

واشنگٹن (دنیا نیوز ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے ناراض ان کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دے دیا۔ گرے کون کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں۔ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔