دولہا اور دلہن کی شادی سے قبل کاغذ پر لکھی شرائط پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Published On 10 December,2024 12:01 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دولہا اور دلہن کی شادی سے قبل کاغذ پر لکھی شرائط پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دولہا اور دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن سرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ دولہے نے سفید کرتا اور زرد پگڑی پہن رکھی ہے، نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو پر باراتی بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن سٹیج پر ایک دوسرے سے وعدہ کر رہے ہیں۔

دلہن کا کہنا ہے کہ میں مذہب کی پیروی کروں گی، شوہر کی ہمیشہ وفادار رہوں گی، کبھی دھوکا نہیں دوں گی، شوہر کی جیب کے مطابق اپنی ضرورتوں کو پورا کروں گی، حسد، بغض سے پرہیز کروں گی، ایسی رہوں گی جس سے سب خوش رہیں، گھریلو اخراجات کو سمجھداری سے چلاؤں گی، فضول خرچی سے پرہیز کروں گی۔

دوسری جانب دولہا نے بھی کہا کہ اہلیہ کا دوست بن کر رہوں گا، کبھی بغض نہیں رکھوں گا، اہلیہ سے نرم لہجے میں بات کروں گا۔

وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہو چکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’خدا آپ دونوں کو خوش رکھے جبکہ دوسرے نے کہا کہ جس نے بھی یہ لکھا ہے اچھا لکھا ہے۔