ریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی کرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ثقافتی شہر ’’ العلا ‘‘کو 2023 کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے جس زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کا صرف 5 فی صد حصہ کی کھدائی کی گئی ہے۔
تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہونے کے باوجود کچھ عرصہ پہلے تک اس جگہ کے متعلق جزیرہ نما عرب سے باہر بہت کم لوگ جانتے تھے یا بہت کم لوگون نے اس جگہ کو دیکھ رکھا تھا۔
2023 کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کے مطابق جب 2022 کے آخر میں اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کےلیے کھولا گیا توعرب کی 2 لاکھ برس پُرانی تاریخ سامنے آئی۔
العلا کے ساتھ آرون مِلر نے فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانیہ کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔