لاہور : (ویب ڈیسک ) دو سالہ بچے کی والد کے ساتھ فٹبال میچ دیکھتے ہوئے وائرل ہونے والی دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تحقیق کے مطابق بہت سے بچے اپنے والدین کی عادتیں چھوٹی عمر سے ہی اپنا لیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھی کچھ ایسا ہی ثابت کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیر گردش ویڈیو میں دو سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر فٹبال میچ دیکھتے ہوئے والد کے تاثرات کی نقل اتار رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین بچے کہ نقل اتارنے کے معصومانہ طریقے پر دلچسپ آراء کا اظہار کررہے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں بچے کو پر سکون طریقے سے میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم کچھ لمحات بعد وہ اچانک خوشی کا اظہار کرتا ہے مگر جب اس کی توجہ مایوس والد کی جانب جاتی ہے تو وہ بھی اپنے والد کی طرح مایوسی والے تاثرات چہرے پر سجا لیتا ہے۔
ویڈیو کے آخری لمحات میں دیکھا جا سکتا ہے بچہ اپنے والد کی نقل کرتے ہوئے اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ ماتھے پر رکھ مایوسی کا اظہار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
2-year-old Theo watching a game with his dad..
— Buitengebieden (@buitengebieden) December 27, 2022
IG: marika.m.hjorth pic.twitter.com/IAmv7DRnBi
واضح رہے کہ یہ ویڈیو تین دن پہلے شیئر کی گئی تھی لیکن اپ لوڈ ہونے کے بعد سے اسے 9.3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر کئی لائکس اور تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔