افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو5 سال کیلئے اپنا ہوم گراؤنڈ بنا لیا

Published On 27 November,2022 04:55 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) افغانستان نے متحدہ امارات کو 5 سال کیلئے اپنا ہوم گراؤنڈ بنا لیا۔ اس ضمن میں دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان آئندہ 5 سال تک متحدہ عرب امارات میں نیوٹرل وینیو کے طور پر کھیلے گا۔ معاہدے کے بعد افغانستان اب آسٹریلیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ باہمی سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرے گا۔

5 سالہ معاہدہ کے مطابق متحدہ عرب امارات افغانستان بورڈ کو لاجسٹک اور ویزہ سہولیات فراہم کرے گا۔ واضح رہے افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 2027 تک ہرسال 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔