10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینے والا شخص ہسپتال جا پہنچا

Published On 19 November,2022 09:05 pm

لندن: ( ویب ڈیسک ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ شخص 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینے پر ہسپتال پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کو مبینہ طور پر 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر اس عنوان کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی ہے کہ ’ایک شخص نے 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پیے اور اس کے اعضاء کے ساتھ یہی ہوا۔