نایاب نسل کے بھیڑ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Published On 12 August,2022 09:49 am

سینیگال: (روزنامہ دنیا) کچھ جانور اتنے نایاب ہوتے ہیں کہ ان کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے، سینیگال کے نایاب بھیڑ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک سینیگال میں پایا جانے والا لادوم بھیڑ جسے مقامی طور پر "کنگ آف شیپ" کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو 85 ہزار ڈالرز سے بھی زائد ہو سکتی ہے، اتنی رقم میں تو ایک لگژری کار بھی مل جاتی ہے۔ لادوم نسل کا یہ بھیڑ سینیگال میں حیرت انگیز طور پر کافی مشہور ہے اور وہاں کے متمول خاندان اور افزائش نسل کرنے والے اس پر کافی رقم خرچ کرتے ہیں۔

ایک ایسے ملک میں جہاں 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے رہتی ہو وہاں بعض افراد ایک بھیڑ رکھنے کیلئے بھی ہزاروں ڈالرز خرچ کر دیتے ہیں، بھیڑ کی یہ نایاب نسل ماریطانیہ کے توابیر اور مالی کی بالی نسل کے ملاپ سے تیار کی گئی، اور ایسا پہلی بار سینیگال کے صدر مقام ڈاکار سے باہر 1970 کے عشرے کے اوائل میں کیا گیا۔