بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں سونے کے سکوں سے بھرے ہوئے صدیوں پرانے دو جہاز دریافت کرلیے گئے۔
حکام کے مطابق سترہ سو آٹھ میں ڈوبے جہاز کی نگرانی کے دوران انہیں مزید دو جہازوں کا ملبہ ملا۔ ان میں سے ایک ہسپانوی نوآبادیاتی دور کی کشتی ہو سکتی ہے جبکہ دوسرے جہاز کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ دو سو سال قبل سپین سے کولمبیا کی آزادی کی جنگ کے دوران پانی میں غرق ہوا تھا۔
بحری جہازوں کےملبے میں سونے کے سکے اور توپوں کے ساتھ گلدان اور دیگرکراکری جیسی اشیاء بھی ملی ہیں۔