غائب کرنیوالے لباس کی تیاری، امریکا کا حیران کن منصوبہ ناکام

Published On 29 April,2022 10:28 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی حکومت کے ایک سائنسی تحقیقاتی پروگرام کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس میں غائب کرنیوالے لباس کی تیاری بھی شامل تھی تاہم اب یہ پروگرام ناکارہ ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام کے پروگرام کی تفصیلات کا انکشاف اہم دستاویزات سامنے آنے پر ہوا ہے جن کا تعلق ایڈوانسڈ ایرو سپیس تھریٹ آئیڈینٹفیکیشن پروگرام سے ہے جو اب ناکارہ ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت امریکی دفاعی حکام نے ٹیکس دہندگان کے لاکھوں ڈالر عجیب و غریب تجرباتی ٹیکنالوجیز پر خرچ کئے، جیسا کہ غائب کر دینے والا لباس، کشش ثقل مخالف آلات، ٹریورسیبل ورم ہولز اور جوہری دھماکہ خیز مواد کے ذریعے چاند میں سرنگ بنانا۔
یہ خفیہ دستاویزات وائس ڈاٹ کام نے شائع کئے ہیں، جن کے مطابق ان تجربات پر 2007 اور 2012 کے درمیان لاکھوں ڈالرز خرچ کئے گئے۔