کوبرا سانپوں سے کھیلنے والا شخص مرتے مرتے بچ گیا

Published On 17 March,2022 06:39 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سانپ سے کھیلنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے جیسا ہے،، بھارتی ریاست کرناٹک میں کوبرا سانپوں سے کھیلنے والا شخص مرتے مرتے بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاذ سعید نامی شخص سانپوں کو تربیت دے رہا تھا جب ایک کوبرا سانپ نے اس پر حملہ کردیا اور اس کی ٹانگ میں کاٹ لیا۔

معاذ سعید سانپوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو بھی بنا رہا تھا اس دوران سانپ کے ڈسنے کا منظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ معاذ سعید اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔