نارووال میں انوکھی شادی، پیسوں کے بجائے اسلحہ کی سلامی، دلہا گرفتار

Published On 25 March,2022 06:24 pm

نارووال:(دنیا نیوز) ڈومالہ میں انوکھی شادی میں دوستوں نے پیسوں کے بجائے اسلحہ سلامی دے دی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا۔

نارووال میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہے کے دوستوں کی جانب سے منفرد سلامی دی گئی، سلامی میں نائن ایم ایم پسٹل اور 44 بور خطرناک گن شامل تھی۔

باراتی اور ساتھی دوستوں کی اس منفرد سلامی پر شہری حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نارووال نے ایکشن لیا، چوکی ڈومالہ نے دلہا عدیل کو گرفتار کر لیا۔

نارووال پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے گن اور 4 عدد گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔