شہری نے سڑک سے ملنے والی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم پولیس کے حوالےکر دی

Published On 28 June,2021 09:29 pm

پیرس: (ویب ڈسک) فرانس میں ایک شخص کو سڑک پر پڑے ایک ڈبے میں سے 85 ہزار یورو (ایک لاکھ ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد پاکستانی) ملے ہیں۔ جسے اس نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ رقم اس شخص کو ہاتھی کی شکل کے چھوٹے سے ڈبے سے ملی۔ واقعہ فرانس کے ایک قصبے مرینیاک میں پیش آیا اور حیرت میں ڈوبے اس شخص نے فوری طور پر اس رقم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اخبار کے مطابق پولیس کو شک ہے کہ رقم کا تعلق منشیات فروشوں کے کسی گروپ سے ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اس ڈبے اور رقم سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس شخص کو رقم میں سے کچھ نہیں ملے گا اور اسے حکومت کے سرمایہ کاری سے متعلق فنڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔