پاکستان بارے فرانس کی پوزیشن سے متعلق اطلاعات گمراہ کن ہیں: وزارت خزانہ

Published On 23 June,2021 10:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے بارے میں فرانس کی پوزیشن سے متعلق اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نام برقرار رکھنے کا معاملہ زیر غورآیا۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 جون کو کرے گا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف اے ٹی ایف پلینری کا ورچوئل اجلاس جاری ہے، فرانس فیٹف میں پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دوران پاکستان کی تکنیکی معاونت، رہنمائی کی۔