دنیا کا بلند ترین سوئمنگ پول سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

Published On 06 May,2021 10:19 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) دبئی میں دنیا کے بلند ترین انفینٹی سوئمنگ پول کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، فی الحال اسے صرف 21 سال اور اس سے زیادہ عمرکے لوگوں کے لیے کھولا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے معروف علاقے دبئی مرینہ میں واقعہ ایڈریس بیچ ریزورٹ کی بلند عمارت پر واقعہ اس سوئمنگ پول سے آسمان پر تیراکی کا گمان ہوتا ہے ، یہاں سے سمندر اور آسمان کا نظارہ کرنے کے ساتھ تیراکی کا لطف بھی لیا جاسکتا ہے ۔یہ سوئمنگ پول 964 فٹ بلند اور اولمپک کے سائز کے پول سے دوگنا لمباہے جو کہ گنیز بک میں درج نیا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

سوئمنگ پول سے دبئی کی سکائی لائن کا منظر دیکھا جاسکتا ہے ۔ فی الحال یہ پول صرف 21 سال اور اس سے زیادہ عمرکے ہوٹل کے مہمانوں کے لیے کھولاگیا ہے ۔سوئمنگ پول سے دبئی کا نظارہ قابل دید ہے ،یہ پول سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے کامیاب ثابت ہو گا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے